انٹرٹینمنٹ
29 اپریل ، 2012

ادا کارہ شبنم اورروبن گھوش کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا

ادا کارہ شبنم اورروبن گھوش کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا

لاہور ... وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ادا کارہ شبنم اورروبن گھوش کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا،لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ شبنم اورروبن گھوش لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے حقدارتھے،انھوں نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری میں شبنم کانام ہمیشہ زندہ رہے گا،وزیراعظم نے کہاکہ بنگلہ دیش اورسارک ممالک سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں،ثقافتی سرگرمیوں سے دہشت گردی پرقابوپایا جاسکتاہے،انھوں نے کہاکہ ہم ثقافتی تعلقات کیلیے اقدامات جاری رکھیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کورٹ کچہری کے بعد کھلی جگہ پر کھڑے ہیں،کھلی جگہ پر کھڑ ے ہو کر اچھا لگ رہا ہے۔

مزید خبریں :