21 جنوری ، 2015
کراچی......پاکستان تحریک انصاف کے 4 اراکین اسمبلی کے استعفے بالاآخر منظور کرلئے گئے ۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات حل کرنے کی پوری کوشش کی ۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں،لیکن ایسا نہ ہوسکا،سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کراچی سے منتخب ہوئے ۔عام نشستوں پر پی ایس 93 سے حفیظ الدین ، پی ایس 112 سے خرم شیرزمان اور پی ایس 113 سے ثمر علی منتخب ہوئے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر سیما ضیا ممبر بنیں۔تحریک انصاف کے ارکان نے گذشتہ سال ستمبر میں الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا۔