دنیا
25 جنوری ، 2012

پونا:ڈرائیور نے بس گاڑیوں پر چڑھا دی،9افراد ہلاک

پونا:ڈرائیور نے بس گاڑیوں پر چڑھا دی،9افراد ہلاک

پونا… بھارتی شہرپونا میں ذہنی معذور شخص نے بس اغوا کرنے کے بعد جلد بازی میں سامنے سے آنے والی گاڑیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ واقع صبح 8 بجے کے قریب ریاست مہاراشٹریا کے ڈسٹرکٹ پونا میں اس وقت پیش آیا جب مہاراشٹر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپرویشن کے ڈرائیور سنتوش مانی نے ایک بس اغوا کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ سنتوش اچانک ایک بس پر چھڑا اور تیز رفتار کے ساتھ بس رانگ سائڈ پرچلانے لگا اور سامنے سے آنے والی گاڑیوں اور لوگوں پر چھڑھائی کر دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔تقریبا ایک گھنٹے بعد پولیس نے فائربرگیڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے مشتعل ڈرائیور پر ڈنڈیکر فلائی آور پر قابو پالیا۔واقع میں 40 گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچایا۔زخمیوں کو پونا ڈسٹرکٹ کے تین اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :