22 جنوری ، 2015
صنعا......یمنی صدر، وزیراعظم اور کابینہ نے استعفا دے دیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر اور وزیراعظم نے ملک میں کشیدگی کے باعث استعفا دیا ہے،یاد رہے کہ یمن میں کئی روز سے باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،ہوتی باغیوں نے کئی روز سے اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔