انٹرٹینمنٹ
29 اپریل ، 2012

امیتابھ بچن ریکھا کے ساتھ کام کرنے کو پھر تیار

امیتابھ بچن ریکھا کے ساتھ کام کرنے کو پھر تیار

ممبئی… بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مقبول اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران جب امیت جی سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے ماضی کی ہیروئن ریکھا کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہونا چاہیں گے تو امیت جی کا کہنا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں کوئی اچھی کہانی اور اسکرپٹ ملے تو کوئی شبہ نہیں کہ وہ ریکھا کے ساتھ دوبارہ کام نہ کریں۔امیتابھ بچن اور ریکھا کئی برسوں سے ساتھ فلمیں نہیں کررہے مگر ماضی میں دو انجانے ،مقدر کا سکندر،سہاگ اور سلسلے جیسی سپر ہٹ فلمیں ان دونوں کے کریڈٹ پر ہیں۔

مزید خبریں :