پاکستان
29 اپریل ، 2012

شریف برادران کی صنعتوں کو جاری رقوم کی دستاویز جیو نیوز کو مل گئیں

شریف برادران کی صنعتوں کو جاری رقوم کی دستاویز جیو نیوز کو مل گئیں

اسلام آباد… شریف برادران کی صنعتوں کو جاری رقوم کی دستاویز جیو نیوز کو مل گئیں۔ دستاویزات کے مطابق مہران بینک نے4.95 کروڑروپے چودھری شوگر ملز کو بغیر سیکیورٹی جاری کیے ، 4اپریل 93 کو اکاوٴنٹ نمبر001-10200کھلوایا گیا،اسی دن قرض جاری ہو۔ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ چودھری شوگر ملزکے ڈائرکٹرز میں شہباز شریف، حسین نواز، حمزہ شہباز اور کچھ خواتین ممبرشامل ہیں۔ مہران بینک کے سی اواویونس حبیب نے رقوم جاری کرنے کی ہدایات کیں۔ 4.60کروڑ کے دوچیک چودھری شوگر ملز سے اتفاق فاوٴنڈری کو جاری ہوئے۔ ادھر ترجمان حکومت پنجاب سینیٹر پرویز رشید نے وضاحت کی ہے کہ یہ کاروباری ڈیل تھی، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جیو نیوز سے رابطہ کرنے پر پرویز رشید کہا کہنا تھا کہ قرض معاف یا ہضم نہیں کیا بلکہ دگنے سے زائد سود سمیت واپس کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرضے کی مد میں لیا گیا ایک ایک پیسہ واپس کر دیا ہے، اب کچھ بھی واجب الادا نہیں، ان لوگوں کی مذمت کرنی چاہیے جنھوں نے قرض لیکرمعاف کرائے۔

مزید خبریں :