انٹرٹینمنٹ
26 جنوری ، 2015

کل ’’جیو کہانی‘‘ پر میرا سلطان کی آخری قسط نشر ہوگی

کل ’’جیو کہانی‘‘ پر میرا سلطان کی آخری قسط نشر ہوگی

کراچی........سلطنت عثمانیہ کے دسویں سلطان کی داستان آ پہنچی اپنے اختتام کو، مقبول سوپ اوپرا میرا سلطان کی آخری قسط نشر کی جائے گی کل رات صرف جیو کہانی پر۔ سلطنت عثمانیہ کے دسویں اور سب سے طاقتور سلطان سلیمان کی اس داستان جلال وجمال نے 16مئی 2013ءسے پاکستان بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔ پلاٹ، کردار، کہانی مکالمے اور پروڈکشن، ہر لحاظ سے قابل تعریف یہ ترک سوپ اوپرا دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیو کہانی پر نشر کیے جانے والے ترکی کے اس تاریخی ڈرامے کے اردو ترجمے نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔بین الاقوامی سطح کی یہ پروڈکشن ملکی ٹی وی پر نشر کی جانے والی سب سے مہنگی ڈرامہ سیریل ہے۔ 2013ءسے دھوم مچاتے سوپ ڈرامہ میرا سلطان کی آخری قسط 27جنوری منگل کی شب 9بج کر 30منٹ پر نشر کی جائے گی صرف جیو کہانی پر۔

مزید خبریں :