پاکستان
29 اپریل ، 2012

لیاری کشیدگی میں شدت،7راکٹ فائر،آج ہلاکتوں کی تعداد3ہو گئی

لیاری کشیدگی میں شدت،7راکٹ فائر،آج ہلاکتوں کی تعداد3ہو گئی

کراچی… لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد لیاری میں آج ہلاک ہونے والوں کی تعداد3 اور24گھنٹوں میں یہ تعداد13ہوچکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری چیل چوک پرراکٹوں سے حملے میں مزید7افرادزخمی ہو ئے جن میں 5پولیس اہلکاراور2کیمرا مین شامل ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق لیاری چیل چوک میں 6 راکٹ فائرکیئے گئے،ایک راکٹ بہارکالونی میں واقع مدرسے میں آگراتاہم راکٹ گرنے سے مدرسے کی کھڑکی اوردیوارکونقصان پہنچا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیاری چیل چوک کے علاقے میں شدیدفائرنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :