29 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور میں موسلا دھار بارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر میں دن سے ہی مطع ابر آلود تھا اور ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے ،لاہور کی فضاوٴں کو صبح سے ہی ہلکے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ شام کو اچانک تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش اورژالہ باری شروع ہو گئی جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش اور ژالہ باری مغربی ہواوٴں کے باعث ہوئی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تاہم آئندہ 48گھنٹوں کے بعد موسم ایک مرتبہ پھر گرم اور خشک ہونے کا امکان ہے۔(OC)