27 جنوری ، 2015
نئی دہلی........امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ان کے دورہ بھارت کا حصول دونوں ملکوں کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے مکمل نفاذ کی طرف جانا ہے۔ نئی دلی میں یونیورسٹی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا ہی مل کر دنیا کو زيادہ محفوظ بناسکتے ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ہی ان کا ہدف ہونا چاہیے۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہاکہ دنیا کی دو بڑی جمہوری قوتیں مل کر ہی دنیا کو محفوظ جگہ بناسکتی ہے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ہی ان کا ہدف ہونا چاہیے لیکن دوسرے ہی سانس میں بارک اوباما ایک بار پھر بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانےکی بات کہہ گئے ۔بارک اوباما نے کہاکہ نوجوان طبقہ ٹیکنالوجی کے ذریعے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے پہلے سے زیادہ قریب لارہا ہ ے، انہوں نےکہاکہ امریکا میں تیس لاکھ سے زيادہ بھارتی نژاد امریکی رہائش پذیر ہے جو امریکا کو زیادہ مضبوط بنارہے ہيں۔امریکی صدر کاکہنا تھاکہ ایک غریب رکشہ چلانے والے ، گھروں میں کام کرنے والی اور سائیکل پر لنچ پہنچانے والے کے خواب بھی ہمارے خوابوں جیسے برابر اہم ہیں اور بھارت اور امریکا ہی وہ ملک ہیں جہاں ہر ایک کو برابر موقع ملتا ہے۔ یہی بات تو ہے کہ یہاں چائے بیچنے والا وزیراعظم بن جاتا ہے ۔بارک اوباما نے خواتین کی ترقی اور بہبود پر بھی زور د یا اور کہاکہ دنیا میں قومیں تبھی کامیاب ہوتی ہيں جب ان کی خواتین کامیاب ہوتی ہیں۔