25 جنوری ، 2012
چترال… لواری ٹنل کے ذریعے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ پانچ دن بعد بحال ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر لیاقت علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دیر اور چترال سائٹ پر دس کلو میٹر اپروچ روڈ پر سے برف ہٹا کر لواری ٹنل کے راستے ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ لواری ٹنل کے قریب دیر کی سمت نو فٹ جبکہ چترال کی طرف زیارت میں چھ فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کے پانچ بلڈوزرز نے دن رات کام کرکے برف ہٹا دیا ہے اور چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ بحال کردیا ہے۔