28 جنوری ، 2015
کراچی .....پی ایس او کا جہاز فرنس آئل اور پٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا ہے ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طوراس ہفتے 1 لاکھ ٹن پٹرول جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔پی ایس او ترجمان کے مطابق ایک جہاز پاکستان اسٹیٹ آئل کیلئے ایک لاکھ 65 ہزار ٹن فرنس آئل لے کر پورٹ پر پہنچ گیا ہے جبکہ پی ایس او کا 50ہزار ٹن پٹرول کا جہاز لے کر پہلے ہی آچکا ہے ۔اسکے علاوہ پٹرول اور فرنس آئل کا مزید ایک جہاز جلد ہی وطن پہنچ جائے گا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طوراس ہفتے 1 لاکھ ٹن پٹرول اور 1 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔پی ایس او ترجمان کے مطابق وزارت پٹرولیم کی ہدایت پر بجلی گھروں اور پٹرول پمپس کوایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،جس کیلئے پٹرولیم کی ہدایات پر پی ایس اومسلسل 24 گھنٹے کام کریگی ۔