پاکستان
29 اپریل ، 2012

پشاور:مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

پشاور…پشاور میں مختلف واقعات میں دو افراد قتل جبکہ ایک شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد نے چھٹی جماعت کے طالب علم واجد کو فائرنگ کر قتل کردیا۔ جب کہ نواحی علاقے متھرا میں گیارہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر تین ملزمان نے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو برساتی نالے میں بہا دیا۔ مقتولہ کے لواحقین نے لاش پریس کلب کے سامنے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اورقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب مضافاتی علاقہ خزانہ ڈھیری میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔

مزید خبریں :