پاکستان
30 جنوری ، 2015

وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلی

وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلی

اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔ بعض ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کوایم کیوایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم گورنر سندھ عشرت العباد اور ایم کیوایم کی قیادت سے کارکن کی ہلاکت پر افسوس کا بھی اظہار کریں گے۔

مزید خبریں :