پاکستان
29 جنوری ، 2015

رکن اسمبلی کو پی آئی اے کی پرواز سے زبردستی اتارنے کا معاملہ

رکن اسمبلی کو پی آئی اے کی پرواز سے زبردستی اتارنے کا معاملہ

اسلام آباد.........قومی اسمبلی کی کمیٹی نے رکن اسمبلی رمیشن کمار کو پی آئی اے کی پرواز سے زبردستی اتارنے پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی ہے، وزیر مملکت پارلیمانی امور نے مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ قومی اسمبلی کی استحقاق اور قواعد و ضوابط کمیٹی کا اجلاس رکن اسدالرحمٰن کی صدارت میں ہوا۔ رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو پی آئی اے کی پرواز سے زبردستی اتارنے کے معاملے پر تحریک استحقاق پر غور کیا گیا۔ رمیشن کمار نے کہا کہ پہلی کارروائی جہاز کے کپتان کے خلاف ہونی چاہیے، انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ایم ڈی پی آئی اے نے کوئی ایکشن نہیں لیا، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے، پرواز سے اتارنے والے مسافر ارجمند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کےساتھ ان پرسفری پابندی بھی عائد کی جائے۔ کمیٹی نے ارجمند نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی ۔

مزید خبریں :