پاکستان
25 جنوری ، 2012

قبل از وقت الیکشن چاہتے ہیں، فضل الرحمن

قبل از وقت الیکشن چاہتے ہیں، فضل الرحمن

کراچی… جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت الیکشن چاہتے ہیں۔ کراچی ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قبل از وقت اور شفاف الیکشن کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں مئی میں بھی مکمل ہونے کا امکان نہیں۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر متحدہ مجلس عمل بحال ہوتی ہے تو پھر طے کیا جائے گا کہ اس کا صدر کون ہوگا، منور حسن کو ایم ایم اے کی سربراہی کے مطالبے سے دست بردار ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منصور اعجاز کے منتظر نہیں ہیں ، اگر وہ نہیں آتا تو اچھی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعے کو کراچی میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔

مزید خبریں :