صحت و سائنس
30 جنوری ، 2015

خیبر پختون خوا اور فاٹا میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق

خیبر پختون خوا اور فاٹا میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق

پشاور .....خیبر پختون خوا اور فاٹا میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پو لیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ دوسرا کیس جنوبی وزیرستان میں سامنے آیا ہے۔ دونوں بچوں میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے جو ایک سے دوسرے بچے میں باسانی منتقل ہوتا ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال کے دوران صوبہ میں پولیو کے3 جبکہ فاٹا میں 2 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں ایک کیس ٹانک ،ایک لکی مروت اور ایک نوشہرہ جبکہ فاٹا میں خیبرایجنسی اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید خبریں :