01 فروری ، 2015
کراچی .....ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے سبب ہم گھروں میں قید ہو کر نہیں رہ سکتے، دہشتگردی کے خلاف ہم ہمیشہ عوام کے ساتھ ہیں۔ایکسپو سینٹر میں فیملی فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پرائیویٹ اسکول والے خود سیکیورٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہےہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں، پارٹی کو جس صوبے سے سیٹیں ملنے کی امید ہے، وہاں سے سینیٹ کا الیکشن لڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے پی ٹی آئی کی کوئی سیٹ نہیں بنتی ۔