پاکستان
01 فروری ، 2015

دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پختونوں کو تباہ کیا،سکندر شیر پائو

دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پختونوں کو تباہ کیا،سکندر شیر پائو

چارسدہ ......قومی وطن پارٹی کےرہنما سکندرحیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ نے پختونوں کو تباہ کیا، مگر نقصانات کا ازالہ ہوا، نہ ہی تاریخی قربانیوں کا اعتراف کیاگیا۔چارسدہ کی یونین کونسل آبازئی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں سکندر شیرپاو نے کہا کہ 50 ہزار پختون دہشتگردی کا نشانہ بنےاور لاکھوں لوگ ملک و قوم کی خاطر گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، مگر حکومت نے ان کی قربانیوں کی کوئی قدر نہیں کی اور نہ ہی ان کے نقصانات کے ازالہ کیلئے کوئی قدم اٹھایا۔انہوں نے پختونوں کے مسائل سے پی ٹی آئی حکومت کی چشم پوشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی غفلت اور احتجاجی سیاست کی بدولت صوبے میں ہر طرف مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت ہے، تبدیلی کے دعویداروں نے پختونوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔

مزید خبریں :