پاکستان
01 فروری ، 2015

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،کراچی کے لیے اعلان کل ہوگا

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،کراچی کے لیے اعلان  کل ہوگا

کراچی .....پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بسوں ، گڈز ٹرانسپورٹ اور رکشہ ٹیکسی کے کرایوں میں پانچ سے آٹھ فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کل کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جکھرانی کے مطابق مختلف روٹس پر چلنے والی انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ، گڈز ٹرانسپورٹ ، ِ رکشہ ، ٹیکسی اور اسکولز وین کے کرایوں میں 5، سے 8، فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد اس امر کو یقینی بنائیں کے اس کمی کے ثمرات ہر سطح پر عوام کو میسرآسکے ۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہ فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :