01 فروری ، 2015
کراچی ......ایم کیوایم کے شہید کارکن سرفراز حسین کی تدفین وادیٴ حسین قبرستان میںکردی گئی۔ تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی،ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران،کارکنان و دیگر نے شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے شہید کارکن سرفراز حسین کی تدفین وادیٴ حسین قبرستان میں کردی گئی ۔ شہید کی نماز جنازہ انچولی میں واقع امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ ، حق پرست ارکان اسمبلی اقبال قادری،محبوب عالم، محمد حسین ، سیف الدین خالد، مقامی سیکٹرز و یونٹس ، ایلڈرز ونگ کے کارکنان، ذمہ داران ، اہل علاقہ اور انکے اہل و عیال نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران نے سرفراز حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں الطاف حسین کی جانب سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا اور سرفراز حسین کے ایصال ثواب کی دعا کی ۔