پاکستان
01 فروری ، 2015

نیشنل ایکشن پلان کے بعد سانحہ شکار پور ٹیسٹ کیس ہے،ساجد نقوی

نیشنل ایکشن پلان کے بعد سانحہ شکار پور ٹیسٹ کیس ہے،ساجد نقوی

شکار پور.....سانحہ شکار پورکے شہداء کے سوئم کی اجتماعی تقریب اسی امام بارگاہ میں ہوئی جسے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا ۔شہداء کے سوئم پر شہر کی فضا سوگواررہی ۔ لواحقین اپنے پیاروں کی جدائی کے غم سے نڈھال تھے اوران کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہےتھے ۔شکارپورخودکش حملے میں شہید ہونے والے 61 افراد کے سوئم کی اجتماعی تقریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والی امام بارگاہ کربلائے معلیٰ میں ہی منعقد کی گئی۔ جس میں شہداء کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ ساجد نقوی نے اجتماعی دعا کرائی ۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سانحہ شکار پور حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیرمین قادر مگسی ، جیے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو،جیے سندھ قومی محاذ کے وائس چیرمین ڈاکٹر نیاز کالانی ، مسلم لیگ ق کے رہ نما حلیم عادل شیخ، ن لیگ کے رہ نما ڈاکٹر ابراہیم جتوئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ اور بلوچستان شیعہ علما کونسل کے رہ نماؤں نے بھی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کی ۔شہدا کے سوئم پر شہرکی فضا سوگوار رہی ،اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ جبکہ مختلف مقامات پرشہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں ۔

مزید خبریں :