پاکستان
01 فروری ، 2015

مری سمیت پہاڑی علاقوں میںبرفباری،سیاح لطف اندوز

مری سمیت پہاڑی علاقوں میںبرفباری،سیاح لطف اندوز

اسلام آباد ......مری ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر ،قبائلی علاقوں ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں ہر طرف برف ہی برف پڑی ہے ۔ مری میں حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے،اور انھوں نے خوب ہلہ گلہ کرکے سرد اور برفیلے موسم سے انجوائے کیا۔ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث شہرمیں ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔ملکہ کوہسار میں وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے ۔ گِرتی برف کودیکھنے اورحسین نظاروں کوآنکھوں میں سمانے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام ہے ۔

مزید خبریں :