صحت و سائنس
03 فروری ، 2015

اسپین میں پہلی بار اسٹیم سیل سے دل کے 7کامیاب آپریشن

اسپین میں پہلی بار اسٹیم سیل سے دل کے 7کامیاب آپریشن

میڈرڈ .........شفقت علی رضا.........اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے’’گورگیرو مورنن‘‘ اسپتال میں دل کے 7مریضوں کو صحت مند عطیات دہندگان کی جانب سے ملنے والے اسٹیم سیلز کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ان کا علاج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ طبی پیشرفت ایک ہسپانوی اسپتال میں ہوئی ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 7مریضوں کا آپریشن کیا گیا ہے اور ان کے دل کی خراب بافتوں کی جگہ نئی صحت مند بافتوں نے لے لی ہے جو اسٹیم سیل سے وجود میں آئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی دوسرے صحت مند شخص کے اسٹیم سیل لے کر ان سے کسی ایسے شخص کے دل کے ان عضلات کی مرمت کی گئی ہے جو خراب ہو چکے تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسٹیم سیل کی مدد سے علاج ایک بہت بڑی کا میابی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیم سیل کی مدد سے علاج کے تجربے پر اٹھنے والے تمام اخراجات یورپین یونین نے برداشت کئے ہیں۔

مزید خبریں :