30 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیضان کی بیوی اور ساس کو جوہر ٹاوٴن میں قتل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ فیملی حال ہی میں جوہر ٹاوٴن منتقل ہوئے تھے۔ فیضان کی ساس نبیلہ اپنی بیٹی اور فیضان کی بیوہ زہرہ کی دوسری شادی کرنا چاہتی تھیں جبکہ زہرہ کے والد شہزاد اس کے خلاف تھے۔ مبینہ طور پر شہزاد نے آج صبح اپنی بیوی نبیلہ اور بیٹی زہرہ کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا۔ مقتولہ زہرہ کا نومولود بچہ محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ 27جنوری 2011 کو امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ سے فیضان کو ہلاک کر دیا تھا۔