27 اکتوبر ، 2022
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کووڈ کا شکار ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ویڈ کے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قوانین مثبت ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔