Time 16 نومبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح انگلش ٹیم نے کوچ کو گنجا کردیا

ورلڈکپ سے قبل سیم کرن سے ڈیل کی تھی کہ اگر ہم ورلڈکپ جیت گئے تو آپ میرے بال اتار سکتے ہیں اور انہوں نے وہ سچ کر دکھایا: میتھیو موٹ/ فائل فوٹو
ورلڈکپ سے قبل سیم کرن سے ڈیل کی تھی کہ اگر ہم ورلڈکپ جیت گئے تو آپ میرے بال اتار سکتے ہیں اور انہوں نے وہ سچ کر دکھایا: میتھیو موٹ/ فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن انگلش ٹیم نے ٹرافی اٹھانے کے بعد ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر کوچ کو گنجا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو موٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں فتح کے بعد ٹیم سلیبریشن سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ ٹیم نے ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر صبح 6 بجے تک فیملیز کے ساتھ اس فتح کو سیلبریٹ کیا۔

جشن کے دوران معین علی نے کمرے میں میرے بال اتار دیے کیوں کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل سیم کرن سے ڈیل کی تھی کہ اگر ہم ورلڈکپ جیت گئے تو آپ میرے بال اتار سکتے ہیں اور انہوں نے وہ سچ کر دکھایا۔

میتھیوکے مطابق لیکن اس ڈیل میں ایک اچھی چیز سیم کرن کے بالوں کو اپنی مرضی کے رنگ سے ڈائی کرنا بھی تھا جس کے لیے میں موقع کی تلاش میں ہوں۔

مزید خبریں :