کھیل
23 جولائی ، 2016

پہلے روزپاکستانی کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار نظر آئے،رمیزراجا

پہلے روزپاکستانی کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار نظر آئے،رمیزراجا

 


کرکٹ کے راجا رمیز راجا کہتے ہیں اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے روز ، پاکستانی کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار نظر آئے ۔


یہ بات انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں جیونیوز کے نمائندہ مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو میں کہی ۔ رمیز راجا نے کہا کہ لمبا اسکور کرنے کے لیے پاکستانی اوپنرز کو وکٹ پر جمے رہنے کی ضرورت ہوگی ۔


واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 4 وکٹ کے نقصان پر 314 رنز بنالیے تھے اور اس ٹیسٹ میچ میں اس وقت انگلینڈبہتر پوزیشن میں ہے۔

مزید خبریں :