صحت و سائنس
24 اگست ، 2016

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے

 

کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیا جارہا ہے، شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر جانوروں کے چیک اپ اور اسپر ے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خلجی نے بتایاکہ کانگوسےبچاؤ کےلئےضلع بھر میں اسپرے مہم جاری ہے،مہم کےحوالےسےشہر کو6زون میں تقسیم کیاگیاہے۔

شہر کےنواحی علاقوں میں کانگو سے بچا ؤ کاا سپرے مویشی منڈیوں اور مذبحہ خانوں میں کیاجارہاہےجبکہ شہر کےداخلی اور خارجی راستوں پر اسپرے کےخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ دوسرے اضلاع سے آنے والے جانوروں کو چیک کیا جائے ا ور اگر ضرورت پڑے تو انھیں وہیں طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

کوئٹہ کےفاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کاایک مریض زیرعلاج ہے۔ کانگو وائرس کےشبہ میں 3 مزید مریض بھی زیرعلاج ہیں، تینوں مریضوں کےخون کےنمونےتجزیہ کےلئےلیبارٹری بھجوا دیئےگئےہیں، جن کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

فاطمہ جناح اسپتال میں کانگووائرس کےعلاج کےلئےآئسولیشن وارڈ قائم ہے۔

مزید خبریں :