کھیل
27 اگست ، 2016

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں ہونے والے دوسرے ون ڈےمیں بھی انگلینڈ نے پاکستان کوبا آسانی 4وکٹوں سے شکست دے دی ،پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد کی سنچری اننگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی ۔

پاکستان بیٹنگ ایک مرتبہ پھر دھوکا دے گئی اورمقررہ50اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور اور 49اعشاریہ5اوورز میں 251رنز پر ڈھیرہو گئی،سمیع اسلم 1رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے شرجیل خان، اظہر علی، حسن علی اور یاسر شاہ کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ،دیگر بیٹسمینوں میں بابر اعظم 30، شعیب ملک 28رنز بنا کر قابل ذکر رہے،جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر6،6رنز بنا سکے۔

سرفراز احمد105اور عماد وسیم 63بنا کر پاکستان کے مجموعے کو251تک پہنچایا، تاہم سرفرازاحمد نے دھوکا نہیں دیا، وہ لارڈز میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بھی بن گئے ، انہوں نے 130بالز پر 6چوکوں کی مدد سے 105رنز بنائے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچریتھی۔

انگلینڈ نےکی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور بغیر کسی رن کے ان کا پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا اور 35کے مجموعے پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گر گئی تھیں تاہم مورگن اور جو روٹ نے112رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کیخلاف فتح کو آسان بنا دیا ،جوروٹ89اور مورگن نے68رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں،بین اسٹوکس نے42رنز بنائے۔

انگلش ٹیم نے 251رنز کا ہدف6وکٹوںکے نقصان پر 15گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف5میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :