انٹرٹینمنٹ
29 ستمبر ، 2016

پاکستانی اداکاروں کیخلاف بھارتی پروڈیوسرز کی قرارداد

پاکستانی اداکاروں کیخلاف بھارتی پروڈیوسرز کی قرارداد

بھارت میں انتہاپسندی نے بالی وڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں کے خلاف قرارداد منظور کرلی،تمام پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پرپابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی کہ حالات نارمل ہونے تک پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگائے جائے۔

بھارت کی موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں کے خلاف قرارداد منظور کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگائی جائے اور یہ پابندی اس وقت تک ہونی چاہیے جب تک دونوں ملکوں کے حالات معمول پر نہیں آجاتے۔

 

مزید خبریں :