خصوصی رپورٹس
10 دسمبر ، 2016

انسانی حقوق کا عالمی دن

انسانی حقوق کا عالمی دن

اسامہ خان ... دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن (ہیومن رائٹس ڈے ) آج بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک 1950سے ہر سال 10دسمبر کو انسانی حقوق کاعالمی دن کے طور پر مناتے ہیں۔

ا س دن کو منانے کا مقصد انسان کے بنیادی حقوق کا تحفظ اوربہتر زندگی گزارنے کے لیے اچھے ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

آج کے دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام ، عوام الناس خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :