خصوصی رپورٹس
24 فروری ، 2017

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کسی مسیحا کا منتظر

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کسی مسیحا کا منتظر

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان کے کارناموں پر فرانس میں3 ڈاکیومنٹریز بنائی گئیں لیکن اپنے ملک میں وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج یہ شخص کوہ پیمائی کی دنیا میں لٹل کریم کے نام سے مشہور ہیں۔ اپنے چھوٹے قد کے ساتھ بلند و بالا پہاڑوں کو مات دی اور اب یرقان کے مہلک مرض کو مات دینے کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

لٹل کریم نے 70 کی دہائی میں کوہ پیمائی شروع کی لیکن انہیں عالمی شہرت تب ملی جب 80 ء کی دہائی میں25کلو گرام وزن کے ساتھ8 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ۔

فرانس کے نجی ٹی وی چینل نے لٹل کریم کے کارناموں پر3 ڈاکیومنٹریز بنائیں۔ لٹل کریم، اپو کریم اور مسٹر کریم کو عالمی سطح پر بہترین ڈاکیومنٹریز کا ایوارڈ بھی ملا ۔

پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والا لٹل کریم آج امید کی اک ایسی کرن کا منتظر ہے جو اس کی زندگی کا چراغ بجھنے نہ دے ۔

 

مزید خبریں :