دلچسپ و عجیب
27 فروری ، 2017

اٹلی میں چھڑی انوکھی جنگ ،تیر اور تلوار نہیں ہتھیار بنے’ کینو‘

اٹلی میں چھڑی انوکھی جنگ ،تیر اور تلوار نہیں ہتھیار بنے’ کینو‘

 

اٹلی میں ہونے والی انوکھی جنگ میں تیر چلے اور نہ ہی تلوار بلکہ کینو بن گئےاس جنگ کا ہتھیار۔سالانہ جنگ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

اٹلی کے تاریخی شہر آئیوریا میں کینوؤں کی سالانہ جنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر رس بھرے خوب کینو برسائے۔

کینو وں کی اس سالا نہ جنگ میں سینکڑوں ٹن کینو وں کے کئی ہزار کر یٹ استعما ل کئے گئے، اس منفر د میلے میں سر خ ،ہرے اور نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ٹیموں کی صو رت میں ہزاروں لو گ شریک ہو ئے جو کینوما ر مار کر ایک دو سرے پر بازی لے جانے کی کو ششوں میں مصروف نظر آئے۔

واضح رہے یہ میلہ 1930ء میں شروع ہوا تھا۔

مزید خبریں :