صحت و سائنس
27 فروری ، 2017

اسقاط حمل کے حامی یورپی کارکنوںکوگوئٹے مالا سے نکال دیا گیا

اسقاط حمل کے حامی یورپی کارکنوںکوگوئٹے مالا سے نکال دیا گیا

گوئٹے مالا کی مسلح افواج نے اسقاط حمل کے حامی یورپی کارکنوں کے ایک بحری جہاز کو اپنے ملک کی سمندری حدود سے نکال دیا ہے۔

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کی بحریہ کے ترجمان ساؤل توبار نے بتایا کہ اس ڈچ بحری جہاز کے عملے کے ارکان نے گوئٹے مالا کی سمندری حدود میں داخل ہوتے ہوئے خود کو سیاح ظاہر کیا تھا اور یہ چھپانے کی کوشش کی تھی کہ وہ احتجاجی اسقاط حمل کے لیے اس ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

اس وجہ سے ان یورپی کارکنوں کو گوئٹے مالا میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ وسطی امریکا کی اس ریاست میں اسقاط حمل پر زیادہ تر قانونی پابندی عائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جہاز یورپی خواتین کارکنوں کے اس گروپ کی طرف سے بھیجا گیا تھا، جس کا نام ’ویمن اون ویویز‘ ہے اور جو اسقاط حمل کا حامی ہے۔

 

مزید خبریں :