خصوصی رپورٹس
01 مارچ ، 2017

ماروی کا مور

ماروی کا مور

حنیف زئی

 تھر کے صحرا میں فطری حسن کے شاہکار موروں کو بیماری کی ایسی نظر لگی کہ کھلتے چہرے بھی اداس ہو گئے۔مورکیا مرنے لگے کچے گھروں کے آنگن بھی ویران ہو گئے۔

گاؤں کنگالس کی ماروی اپنے پالتو مورکے لئے انتہائی غمگین ہے۔رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا مارو نامی یہ مور اسے بے حد عزیز ہےمگر بیماری نے اسے جاں بہ لب کیا کیا ماروی بھی بے حال ہو گئی ہے۔

اب نہ حسین مارو کچھ کھاتا پیتا ہے اور نہ ہی ماروی کو کھانا پینا اچھا لگتا ہے۔مایوس ماروی کبھی اپنے گیتوں کے ذریعےاس نیم بے جان مور میں زندگی کی رونق پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔

اس صحرا میں آج کل ماروی کا مارو ہی نہیں درجنوں دیہات کے سینکڑوں مور رانی کھیت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہےمگر متعلقہ اداروں کو نہ تو ماروی کے آنسو دکھائی دیتے ہیں اور نہ جاں بہ لب موروں کی پکاریں سنائی

دیتی ہیں۔

 

 

 

مزید خبریں :