دنیا
01 مارچ ، 2017

کابل میں دو خودکش دھماکے، تین افراد ہلاک، چالیس زخمی

کابل میں دو خودکش دھماکے، تین افراد ہلاک، چالیس زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کچھ منٹ کے وقفے سے دو خودکش دھماکے کئے گئے ،دھماکوں میں تین افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق مغربی کابل کے علاقے میں خودکش بمبار نے کار کے ذریعے افغان پولیس کے دفتر پر دھماکا کیا، جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، حملے میں 35 افراد زخمی ہوئے۔

کچھ منٹ کے وقفے کے بعد مشرقی علاقے میں افغان انٹیلی جنس کے دفتر میں خودکش بمبار نے گھسنے کی کوشش کی، روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا، طالبان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

مزید خبریں :