صحت و سائنس
18 مارچ ، 2017

ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ماہرین

ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ماہرین

پاکستان میں ذیابیطس کا مرض وبائی صورت اختیار کررہاہے۔دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ذیابیطس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔اس سے بچنے کےلئے صحت مند طرز زندگی اپنائی جائے اور اچھی غذاکے ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہاربین الاقوامی ماہرین امراض ذیابطیس نے دواساز ادارے اور ذیابیطس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی ذیابیطس کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔

کانفرنس سے سر مائیکل ہرسٹ ، پروفیسر نیم ایچ چو، پروفیسر پیٹر شوارزاور پروفیسر ایمیریٹس نے بھی خطاب کیا۔ بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے ساتویں ایڈیشن اٹلس کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریباً ستر لاکھ ہے ۔

مزید خبریں :