کھیل
26 مارچ ، 2017

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز: پرتگال نے ہنگری کو ہرا دیا

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز: پرتگال نے ہنگری کو ہرا دیا

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائرز میں پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کے عمدہ کھیل کے باعث ہنگری کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ۔

پرتگال کے دارلحکومت میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور 32ویں منٹ میں آندرے سلوا نے ہنگری کے خلاف پہلا گول داغ دیا۔

ابھی چار منٹ ہی گزرے تھے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گول بنا کر پرتگال کی برتری ڈبل کر دی۔پہلا ہاف کے اختتام پر پرتگال کا اسکور دو گول جبکہ ہنگری صفر پر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی ہوم ٹیم چھائی رہی اور کپتان کرسٹیانورونالڈو نے 65 ویں منٹ میں ملنے والی فری کو اس انداز میں لگایا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے اور میچ پرتگال نے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

مزید خبریں :