انٹرٹینمنٹ
20 اپریل ، 2017

دبنگ خان کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا پہلا پوسٹر جاری

دبنگ خان کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا پہلا پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں، جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی ،جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم '’ٹیوب لائٹ‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :