خصوصی رپورٹس
24 اپریل ، 2017

سوات:پھولوں کے شوقین باغبان کا کارنامہ

سوات:پھولوں کے شوقین باغبان کا کارنامہ

سوات کے رہائشی اورپھولوں کے شوقین ایک باغبان نے اپنے باغیچے میں طرح طرح کے پھول سجاکرگاؤں کے لوگوں کےلئے رنگ اورخوشبوؤں کا میلہ سجارکھاہے۔

سوات کے علاقے امام ڈھیرئی کارہائشی سلطان روم پیشہ کے لحاظ سے کسان ہے جو ہر سال اپنے گاؤں میں پھولوں کی نمائش کرتاہے۔

سلطان روم کاکہناہے کہ ان کے باغ میں سب سے زیادہ گلاب کی مختلف اقسام موجود ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے لوگ آئیں اور خوش ہو جائیں، وہ ہر سال اپریل کے مہینے میں پھولوں کا یہ میلہ سجاتا ہے۔

نمائش میں رقص بھی پیش کیاگیا اورموسیقی کے سر بھی بکھیر ے گئے ،نمائش میں بچوں نے بھی شرکت کی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال یہ میلہ یہاں سجتا ہے، اس لئے یہاں آکر غم بھول جاتے ہیں اور خوش ہو جاتے ہیں، بہت خوشی محسوس ہو تی ہے، یہاں آکر سکون محسوس ہو تا ہے۔

گلاب جیسی رنگت اور خوشبو کسی دوسرے پھول میں نہیں، گلاب کا سرخ رنگ جذ بے اور محبت کی علامت تصور کیا جا تا ہے۔

مزید خبریں :