دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2017

ایورسٹ کی نزدیکی چٹان ہیلری اسٹیپ گر گئی

ایورسٹ کی نزدیکی چٹان ہیلری اسٹیپ گر گئی

دنیا کے بلند و بالا پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کے نزدیک واقع ہیلری اسٹیپ نامی چٹان گر گئی، جس کے بعد ایورسٹ سر کرنے والوں کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی کوہ پیما نے ہیلری اسٹیپ کے گرنے کی تصدیق کر دی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ہیلری اسٹیپ ممکنہ طور پر 2015ء میں نیپال میں آنے والے زلزلے میں گری تھی۔

ہیلری اسٹیپ کا نام ماؤنٹ ایورسٹ کو 1953 ء پہلی بار سر کرنے والے نیوزی لینڈ کے کوہ پیما سر ایڈمنڈ ہیلری کے نام پر رکھا گیا تھا۔

کوہ پیماؤں نے ہیلری اسٹیپ کے خاتمے کو ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس چٹان کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں نسبتاً آسانی تھی ،مگر اب یہ راستہ مزید پر خطر ہوگا۔

مزید خبریں :