کھیل
12 جون ، 2017

سرفراز اور عامر کا چیمپئنز ٹرافی میں طویل پارٹنر شپ کا ریکارڈ

سرفراز اور عامر کا  چیمپئنز ٹرافی میں طویل پارٹنر شپ کا ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد عامر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں طویل پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے

جب کہ قومی ٹیم کی جیت میں کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کے ذمہ دارانہ کھیل کا اہم کردار ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔

سرفراز اور عامر کی جانب سے آٹھویں وکٹ پر 75 رنز کی پارٹنر شپ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکارڈ پارٹنر شب بھی بن گئی ہے۔

کپتان سرفراز 61 جب کہ محمد عامر 28 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

مزید خبریں :