Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2017

مشہورہونے کے شوق میں چینی شخص 50 انڈے نگل گیا

مشہورہونے کے شوق میں چینی شخص 50 انڈے نگل گیا

آج کل سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا ٹرینڈ فروغ پاتا جا رہا ہے جس کیلئے لوگ نہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں بلکہ کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح کے ایک چینی شخص جسے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ وہ درجنوں انڈے نگل گیا۔

چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران کچے انڈے کھانے کا ااسٹنٹ پیش کیا اور با آسانی ایک نہ دو پورے پچاس کچے انڈے مگ میں ڈال کر یوں پی گیا۔

سر پھرے چینی شخص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement