گوگل کا نیا اینڈرائڈ ’اوریو‘ متعارف: اس میں نیا کیا ہے؟

تصویر بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنے موبائل فونز کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے جسے ’اوریو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ آپریٹنگ سسٹم کی تیاری میں شریک ایک گوگل اہلکار نے بتایا ہے کہ اوریو  کچھ ہی ماہ میں موبائل فون صارفین کو دستیاب ہو گا۔ 

گوگل حکام کا دعویٰ ہے کہ ’اوریو‘ گزشتہ آپریٹنگ سسٹم کی نسبت دوگنا تیز ہے اور اس میں بیٹری تمام فیچرز کے استعمال کے باوجود زیادہ دیر تک چلے گی۔

تصویر بشکریہ گوگل

اوریو سسٹم میں صارفین تمام فیچرز کا نہ صرف نوٹیفیکیشن بغیر ایپ کھولے دیکھ سکتے ہیں بلکہ پیغامات کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں  صارفین موبائل بیک گراونڈ کو منی مائز بھی کر سکتے ہیں جس سے بیٹری کا استعمال انتہاہی محدود ہو گا اور وہ زیادہ دیر تک چلے گی۔

گوگل نے ’اوریو‘ میں پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل کیا ہے جس کی مدد سے ایک وقت میں دو ایپس استعمال کی جا سکیں گی۔


تصویر بشکریہ گوگل

اسی طرح نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کو کاپی پیسٹ کا ٹول بھی ملے گا جو کہ کاپی کیا گیا لنک یا ٹیکس پیسٹ کرنے کے لیے ممکنہ جگہ یا فائل کو نمایاں کر گا۔

اس سسٹم میں آٹو فل ٹول بھی موجود ہے جو ایپ کے پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات کو خوفیا رکھتا ہے۔

گوگل نے نئے آپریٹنگ سسٹم میں نئے ایموجیز بھی شامل کئے ہیں ۔

تصویر بشکریہ گوگل

ایک گوگل اہلکار کے مطابق ’اوریو‘ رواں سال کے آخر تک پکزل فون ، نیکیسز 5 ایکس، نیکسز 6 پی، سام سنگ ، شارپ ، سونی، ہواوی، ایچ ٹی سی، ایل جی اور دیگر اینڈ رائڈز سمارٹ فونز کے صارفین کو دستیاب ہو گا۔

مزید خبریں :