ایسا گاؤں جہاں کے رہائشی صرف سبزی خور

ویڈا گاوں: انسٹاگرام فوٹو۔

ہمارے ارد گرد اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف سبزیاں کھاتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ کسی گاؤں میں رہنے کے لیے آپ کو صرف سبزی خور ہونا پڑ گا؟

یقیناً آپ کا جواب نہیں ہو گا۔ مگر اب روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 'ویڈا' نام کا ایک گاؤں آباد جہاں رہنے والے تمام افراد صرف سبزیاں کھانے والے ہوں گے۔

ویڈا گاؤں کو تعمیر کرنے کا سب سے اہم مقصد صرف سبزی کھانے والوں کو صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کرنا ہے۔

اس گاؤں کو تعمیر کرنے والوں کے مطابق یہاں رہنے کے لئے کچھ اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہر صورت ضروری ہوگا۔

گاؤں میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے سیلز ایجنٹ اور دیگر نمائندوں کو انٹرویو دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انٹرویو میں خریداروں کو یقین دہانی کروانی ہوگی کہ وہ گوشت کھانے یا سگریٹ نوشی اور شراب سے پرہیز کرتے ہیں۔

ویڈا گاوں: انسٹاگرام فوٹو۔

اگر خریدار انتظامیہ کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ گاؤں میں گھر خرید  یا کرائے پر حاصل کر سکتا ہے۔

ویڈا گاوں کی مینیجر 'مایا پوڈلیسکایا'نے روسی نیوز ایجنسی ٹاس کو انٹریو میں بتایا کہ ’یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ اس کمیونٹی کہ تمام لوگوں کی سوچ اور ان کی پسند نا پسند بھی ایک جیسی ہوگی ۔

ویڈا گاوں: انسٹاگرام فوٹو۔

ویڈا گاؤں میں ابتدائی طور پر  210 خاندانوں کے رہنے کی گنجائش ہو گی جب کہ یہاں تعلیمی ادارے، یوگا سینٹر، پارلر، اسپتال، دکانیں، اور سب سے اہم صرف سبزی کے پکوان والے ہوٹلز بھی قائم کیا جائیں گے۔

ویڈا گاوں: انسٹاگرام فوٹو۔

یہ روس کا  پہلا جب کہ دنیا کا دوسرا گاؤں ہو گا جہاں صرف سبزی کھانے والے افراد بسیں گے۔ 

اس سے قبل بھارت کے شہر چنیئی میں سبزی خوروں افراد کے لیے 2012 میں ایک آبادی قائم کی گئی تھی۔

مزید خبریں :