Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
05 نومبر ، 2017

آئی سی آئی جے کی پاناما پیپرز جیسی لیکس جیو نیوز پر 11 بجے دیکھیں

تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے نئے انکشافات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی سی آئی جے نے کہا کہ وہ آج رات کو نئے انکشافات جاری کرے گا تاہم یہ انکشافات کیا ہوں گے اور اس میں کس شعبے سے متعلق معلومات جاری کی جائیں گی یہ فی الحال واضح نہیں۔

آئی سی آئی جے نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’کیا آپ ہمارے نئے پروجیکٹ کے لیے تیار ہیں؟‘‘

اس سلسلے میں جیو نیوز پر رات 11 بجے خصوصی ٹرانسمیشن نشر کی جائے گی جس میں تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نئی لیکس کے حوالے سے انکشافات کریں گے جبکہ جیو نیوز کے سینیئر اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ بھی موجود ہوں گے۔




خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے ہی گزشتہ برس اپریل میں پاناما لیکس جاری کرکے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا۔ ان لیکس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فانسیکا کی خفیہ دستاویزات افشاء کی گئی تھیں جس سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے تھے۔

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، شامی صدر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

ان انکشافات کے بعد ہی شریف خاندان کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں شروع ہوا تھا اور نواز شریف کو بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔

نوٹ: آئی سی آئی جے کی جانب سے دستاویزات جاری کردی گئی ہیں جنہیں یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement