دنیا
Time 15 نومبر ، 2017

لندن: ٹرین سے قیمتی پتھروں سے بھرا سوٹ کیس چرا لیا گیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آنے والے چور کی تصویر—۔بشکریہ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس

لندن کی ایک ٹرین میں 1 ملین پاؤنڈ (تقریباً چودہ کروڑ روپے) مالیت کے قیمتی پتھر چرانے والے شخص کی تصویر منظرعام پر آگئی۔

چور گزشتہ دنوں ٹرین سے تاجر کا ہیروں سے بھرا سوٹ کیس لے کر نو دو گیارہ ہو گیا تھا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم نیو اسٹریٹ جانے والے ایک 35 سالہ تاجر نے ٹرین میں داخل ہوتے وقت سوٹ کیس لگیج ریک میں رکھا اور سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔

تاہم منزل مقصود پر ٹرین پہنچتے ہی مسافر جیسے ہی اپنا سوٹ کیس لینے وہاں گیا تو وہ وہاں سے غائب تھا۔

مسافر کے مطابق اس سوٹ کیس میں روبی، نیلم اور زمرد کے قیمتی پتھر موجود تھے جن کی مالیت تقریباً 1 ملین پاؤنڈ ہے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے اس واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید خبریں :