ملک کی تمام کار کمپنیوں کی غیر معیاری پیٹرول پر اوگرا کو شکایت

کراچی: ملک میں غیر معیاری پیٹرول کی فراہمی پر کار کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد تمام کار کمپنیوں نے اوگرا کو شکایت کردی ہے۔

گزشتہ دنوں کار ساز کمپنی ہنڈا کی جانب سے ملک بھر میں ناقص پٹرول کی کھلے عام سپلائی کی شکایت کی گئی تھی، کمپنی نے اوگرا کو تحریری شکایت میں بتایا تھا کہ پٹرول میں مینگنیز نامی عنصر مطلوبہ مقدار سے زیادہ ہے۔

جیونیوز کےمطابق ہنڈا کے بعد اب تمام کار کمپنیوں نے غیر معیاری پیٹرول پر اوگرا کو شکایت کی ہے۔

بڑی جاپانی کارساز کمپنی پاما کی جانب سے بھی اوگرا کو خط لکھا گیا ہےکہ جس میں کہا گیا ہےکہ کار ساز کمپنیوں کو غیرمعیاری پٹرول سےتکنیکی مسائل کاسامنا ہے۔

ادھر پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بیچے جانے والے پیٹرول کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہنڈا کی جانب سے اوگرا کو کی جانے والی شکایت کی اب تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :