پاکستان
05 فروری ، 2015

سندھ کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں، خالد مقبول

سندھ کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں، خالد مقبول

کراچی ......سینیٹ الیکشن کیلئے دیگر جماعتوں کی طرح متحدہ قومی موومنٹ کی بیٹری بھی فل چارج ہوگئی ہے۔اور اس حوالے سے پارٹی کے ایک سات رُکنی وفد نے سابق صدر جنر ل (ر)پرویز مشرف اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے ملاقات کی،اور سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے 7 رکنی وفد نے کراچی میں سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی،ذرئع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال خصوصا سندھ کی سیاست پر غور کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ فنکنشل کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ سینیٹ انتخابات میں مفاہمت سمیت اپوزیشن کے ساتھ جس معاملے پر بھی بات ہو گی وہ سندھ کے مفاد کو سامنے رکھ کر کی جائے گی۔

مزید خبریں :